سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران اسٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ گر گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بارش کے باعث گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ گرا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ اسٹینڈ میں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔
The Galle groundstaff are in a league of their own. The eighth wonder of the world. #SLvAUSpic.twitter.com/ufaywH0GQM
— 🏏Flashscore Cricket Commentators (@FlashCric) June 30, 2022
خیال رہے کہ بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار ہے۔
گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا پہلی اننگز میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے جبکہ مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنالیے ہیں۔