سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی کورونا کا شکار

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کو شدید دھچکا لگا ہے اور اس کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کو کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دھننجیا ڈی سلوا،جیفری ویندرسے اور آسیتھا فرنینڈو کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں