جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ کوچ مقرر کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے علیحدہ علیحدہ کوچز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں شکری کونراڈ اور روب والٹر سے رابطہ کیا گیا ہے۔
شکری کونراڈ جو جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیم کے انچارج تھے اور روب والٹر جو کہ نیوزی لینڈ کے سینٹرل ڈسٹرکٹس کے ہیڈ کوچ تھے، اب جلد ہی جنوبی افریقہ کے کیمپ میں جائیں گے۔
موجودہ عبوری کوچ مالیبونگوے میکیٹا، ویسٹ انڈیز کے سابق ڈائریکٹر کرکٹ رچرڈ پائی بس اور سابق قومی اسسٹنٹ کوچ اڈی بیریل سبھی اس عہدے کو حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکری کونراڈ اور روب والٹر کے ناموں کو جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے منتخب کر لیا ہے، جبکہ سابق آل راؤنڈر لانس کوزنر نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔
کرکٹ کے سی ایس اے کے ڈائریکٹر اینوک اینکوے نے گزشتہ سال مارک باؤچر کے استعفیٰ کے بعد، کوچنگ کے الگ الگ سیٹ اپ کی وکالت کی ہے۔
یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ کونراڈ کس فارمیٹ کا چارج سنبھالیں گے اور والٹر کس کی کوچنگ کریں گے۔ تاہم، وائٹ بال کوچ کو فوری طور پر شروع کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہجنوبی افریقہ 27 جنوری سے ورلڈ کپ سپر لیگ کے تین میچوں میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔