سارو گنگولی کی مدت ختم، راجر بنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ مقرر

سارو گنگولی کی مدت ختم، سابق بھارتی کرکٹر راجر بنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ بن گئے۔

66 سالہ راجر بنی 1983 کے ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم میں شامل تھے، وہ کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجر بنی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

راجر بنی کو سارو گنگولی کی مدت ختم ہونے کے بعد صدر مقرر کیا گیا ہے۔ گنگولی کو 2019 میں BCCI کی صدارت ملی تھی، وہ تین سال تک بھارتی بورڈ کے صدر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں