بھارتی عدالت نے فراڈ کیس میں بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہاکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، اداکارہ سنیئرآرٹسٹ اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں۔
سوناکشی پرایونٹ آرگنائزرسے معاوضہ وصول کرنے کے باوجود ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی نے 2019 میں دہلی میں ہونے والے ایونٹ کے لیے آرگنائزرسے37 لاکھ بھارتی روپے لینے کے باوجود شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔
اداکارہ کیخلاف اُترپردیش کے ضلع مراد آباد کے شہری پرامود شرما نے فراڈ کا مقدمہ دائرکرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سوناکشی کی عدم شرکت کے باوجود منیجرنے ایونٹ آرگنائزرکو پیسے واپس کرنے سے انکارکردیا، بارہا رابطہ کرنے کے بعد بھی معاملہ حل نہ ہونے پر انہوں نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کروادیا۔
پرامود کے مطابق مذکورہ رقم سوناکشی کے اکاؤنٹ میں ان کی تقریب میں موجودگی کے لیے ٹرانسفر کی گئی تھی لیکن وہ نہیں آئیں۔
سوناکشی کیخلاف 2019 میں دائر پرانے مقدمے کے تحت اترپردیش کی مقامی عدالت نے اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، انہیں مراد آباد پولیس کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے تاحال معاملے پرکوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے مبینہ طور پرمعاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مراد آباد کا سفر کیا تھا۔ تاہم وہ اس دوران غیر حاضررہیں اور طلبی کے باجود پیش نہ ہونے پرعدالت نے ان کے وارنٹ جاری کردیے
سوناکشی سنہا سے قبل بھی متعدد شوبزسیلیبرٹیزاسی نوعیت کے الزامات میں مقدمات کا سامنا کرچکی ہیں۔
کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو اداکارہ جلد ہارر کامیڈی فلم کاکودا میں نظر آئیں گی جس کی کاسٹ میں ان کے علاوہ رتیش دیش مکھ اورثاقب سلیم شامل ہیں۔
اداکارہ کا ایک اورزیرتکیمل پراجیکٹ ٹی سیریزکی نئی فلم ‘ڈبل ایکس ایل’ ہے، سترم رامانی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی یہ فلم باڈی شیمنگ کے موضوع پربنائی جارہی ہے جسمیں ہماقریشی بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔