ہیملٹن: قومی ٹیم کی اوپنر سدرا امین آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی بیٹر بن گئیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ جاری ہے اور بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹر سدرا امین نے شاندار سنچری مکمل کر لی ہے جو ناصرف ان کے کیرئیر کی پہلی سنچری ہے بلکہ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بھی پہلی سنچری ہے۔
سدرا امین نے 136 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔
1⃣0⃣0⃣ 🆙
Sidra Amin becomes the first #TeamPakistan batter to record an ICC Women's Cricket World Cup century. Brilliant knock! #PAKvBAN #CWC22 #BackOurGirls pic.twitter.com/SiqohehvQQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 14, 2022
اس سے قبل کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں سب سے زیادہ اسکور 79 رنز تھا۔