بالی ووڈ معروف اداکارہ ومیزبان شلپا شیٹی گزشتہ دنوں ویب سیریز ’’انڈین پولیس فورس ‘‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی ان اداکاروں میں سے ہیں جنہیں اپنی فیٹنس کا بے حد خیال رہتا ہے اوراداکارہ یوگا کی بے حد شوقین ہیں جس کااندازا انکی حالیہ ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے۔
اداکارہ شلپا شیٹی گزشتہ دنوں ویب سیریز ’’انڈین پولیس فورس‘‘ کی شوٹنگ میں زخمی ہو گئی لیکن اداکار نے اپنی حالیہ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہیں بغیر کسی دقت کے یوگا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’10 دن کے آرام کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اب مجھے تھوڑا بہت ہلنا جلنا چاہیے، میرا زخم مزید کچھ ہفتے آرام مانگتا ہے لیکن میں نے یوگا کرنے کا فیصلہ کیا‘‘۔شلپا نے مشورہ دیا کہ ’’وہ افراد جو زمین پر نہ بیٹھ سکتے ہوں یا جن کے گھٹنے یا کمر میں درد ہو، وہ ایسی ورزش کرسکتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’کسی بھی چیز کو اپنے معمولات زندگی میں رکاوٹ نہں بننے دیں، آپ یقین کے باعث زندگی کی بڑی سے بڑی رکاوٹوں پر قابو پا سکتے ہیں‘‘۔