ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر رحمٰن اللہ گُرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا ہے۔
گُرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ‘بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے بعد گُرباز کو اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا’۔
🚨 Update 🚨@RGurbaz_21 was sent for scans after being hit on his left foot during the 🇵🇰 warmup game. Team Doctor stated that the results are clear with no bone fracture.
He will be assessed in the next two days & is expected to be available for our 🏴 fixture on Saturday. pic.twitter.com/XWGsiK8K0a
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 19, 2022
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ‘گُرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جب کہ ان کے پاؤں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی، تاہم توقع ہے کہ گُرباز انگلینڈ کے خلاف ہفتے کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے‘۔
خیال رہے کہ وارم اپ میچ میں پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔
بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔