توانائی کی مارکیٹ میں سعودی کمپنی ”آرامکو “کے شیئر بلند ترین سطح پر

دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کے شیئر بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ریاض سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق توانائی کی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے آرامکو کے شیئر کی قیمت 43.1 ریال تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

سعودی آرامکو” سرکاری طور پر سعودی عربین آئل کمپنی سعودی عرب کی عوامی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی کمپنی ہے۔

سعودی میڈیا نے بتایا کہ “آرامکو” کی مارکیٹ میں ویلیو 2300 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے بعد آرامکو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں