سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ایسے اسکول ٹیچر کے چرچے ہیں جو اپنے بچوں کو جھوم جھوم کر سبق پڑھا رہے ہیں۔
ہمارے اسکولوں میں بارعب اور سختی سے پڑھانے والے اساتذا کو کامیاب مانا جاتا ہے لیک ہر دور میں طلبہ کے درمیان ایسے اساتذہ ہی مقبول ہوتے ہیں جو پڑھائی کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ذوق بھی رکھتے ہوں۔
سعودی عرب میں انسٹاگرام پر ایک اسکول ٹیچر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو منفرد انداز میں بچوں کو سبق یاد کرارہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے استاد کلاس روم میں بچوں کو جھوم جھوم کر عربی کا سبق پڑھا رہے ہیں۔
استاد کے ساتھ کلاس میں بیٹھے بچے بھی ہنس رہے ہیں اور لہک لہک کر سبق کو دہرا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر استاد کا پڑھانے کا طریقہ موضوع بحث بن گیا ہے، کچھ لوگ اس پر منفی ردعمل کا اظہار کررہے ہیں لیکن اکثریت نے استاد کے پڑھانے کے انداز سراہا ہے۔