بالی ووڈ بگ باس کی کھلاڑی راکھی ساونت کے نئے بوائے فرینڈ عادل درانی کاکہناہے کہ انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ بشنوئی گروپ میرے بھائی جیسے ہیں تو کیا یہ لوگ اپنی بہن کا گھر اجاڑنا چاہیں گے۔
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بالی ووڈ متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے نئے بوائے فرینڈ عادل درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” بشنوئی گروپ سے منسلک شخص نے انہیں قتل کی دھمکی دی گئی کہ راکھی کو چھوڑ دوں اور ان سے دور رہوں ورنہ مجھے قتل کر دیا جائے گا”۔عادل درانی نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں کیوں دی جا رہی ہیں؟ میں نے ایک عورت سے محبت کی ہے اور اس سے پیار کیا ہے ، اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں اور پیار کرنا گناہ ہے کیا؟”
دوسری جانب راکھی ساونت نے کا کہنا تھا کہ “دنیا میں اگر کسی نے مجھ سے سچا پیار کیا ہے تو وہ عادل درانی ہیں اور بشنوئی گروپ کے افراد میرے بھائی جیسے ہیں تو کیا یہ لوگ اپنی بہن کا گھر اجاڑنا چاہیں گے”.راکھی نے کہا کہ “یہ لوگ اس وقت کہاں تھے جب میں خودکشی کرنے جا رہی تھی، عادل وہ انسان ہیں جنہوں نے مجھے مرنے سے بچایا ،آج میں خوش ہوں اور آج میں جینا چاہتی ہوں تو مجھے مذہب کو لے کر ایسی دھمکیاں مل رہی ہیں”۔
راکھی نے بتایا کہ “انھوں نے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے اور سیلف ڈیفنس کے لیے اسلحہ رکھنے کی اجازت بھی مانگی ہے”۔