پیوٹن کا آج سے قدرتی گیس روسی کرنسی میں بیچنے کا اعلان

روس کے صدر پیوٹن نے آج سے قدرتی گیس روسی کرنسی میں بیچنے کا اعلان کردیا۔

روس نے امریکا اور یورپ پر واضح کر دیا کہ گیس خریدنا ہے تو روسی بینکوں میں روبل اکاؤنٹ کھلوانا پڑے گا، ورنہ ڈیفالٹ اور اسکے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ کوئی روس کو مفت چیزیں نہیں بیچتا اور روس بھی خیرات نہیں بانٹےگا۔

جرمنی نے روس کا مطالبہ بلیک میلنگ قرار دے کر مسترد کر دیا اور کہا کہ معاہدوں کے تحت یورو میں گیس کی خرید جاری رکھی جائے گی۔

امریکا میں تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بائیڈن حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا ، اسٹریٹیجک ذخائر سے چھ ماہ تک روزانہ ایک ملین بیرل تیل فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں