پاکستان نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی کیلئے معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قطر کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت دفاع کی سمری کی منظوری دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیکیورٹی تعاون کیلئے معاہدہ کیا جائے گا۔