پاکستان کو جیت کیلئے 11 رنز درکار، میچ بارش کے باعث رک گیا

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روکنا پڑا۔

پاکستان اس وقت 6 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بناکر مستحکم پوزیشن میں ہے اور جیت کے لیے محض 11 رنز درکار ہیں تاہم اس وقت میچ روک دیا گیا ہے۔

عبداللہ شفیق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 150 رنز مکمل کرلیے ہیں اور وہ اب بھی کریز پر موجود ہیں۔

آج پانچویں روز کا آغاز پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کے ساتھ کیا تھا جب کہ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس سے قبل آغا سلمان 12، محمد رضوان 40، کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں