جنوبی کوریا نے اس سال کے بیجنگ سرمائی کھیلوں میں اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے دو اولمپک سونے کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس کو زندگی بھر کے لیے مفت فرائیڈ چکن دینے کا اعلان کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے اولمپک وفد کے سربراہ یون ہونگ گیون نے کھلاڑیوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ سونے کا تمغہ جیتتے ہیں تو انہیں مفت “فرائیڈ چکن” ملے گی۔
یاد رہے کہ فرائیڈ چکن جنوبی کوریا میں مقبول ترین پکوانوں میں سے ایک ہے، رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں استعمال ہونے والی پولٹری کا ایک تہائی حصہ فرائیڈ چکن میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یون جینیسس جو جنوبی کوریا کے سب سے بڑے فرائیڈ چکن ریسٹورنٹ بار بی کیو کے مالک اولمپک میں سونے کا تمغہ تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس کو زندگی بھر کے لیے مفت فرائیڈ چکن فراہم کریں گے۔
یون جینیسس نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اسٹور پر روزانہ خرچ کرنے کے لیے 24 ڈالر کے واؤچر ملیں گے اگر قیمتیں بڑھیں تو رقم بڑھ جائے گی۔
جبکہ چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 20 سال کے لیے ہفتے میں دو بار واؤچر ملیں گے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو دس سال تک فرائی چکن ملتا رہے گا۔