بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا ریمیک گانا “اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا”نیا ورژن یو ٹیوب پر ریلیز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میوزک لیبل” ٹی سیریز “نے آج یو ٹیوب پر نورافتیحی اور بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کی اداکاری کے ساتھ ایک نیا گاناریلیز کیا ہے ۔ جو 1995 کی معروف فلم “بے وفا صنم “کا مشہور گانا “اچھا صلہ دیا “کا ریمیک ہے,جسے بالی ووڈ کے معروف گلوکار بے پراک نے گایا ہے ۔ اس گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ یوٹیوب پر گانے کو 5 گھنٹوں میں 2 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
میوزک ویڈیو میں راج کمار راؤ کو دکھایا گیا ہے جو ایک کار حادثے میں بچ جاتا ہے اور اپنے سابق گرل فرینڈ ، نورا فتیحی سے بدلہ لینے کے لیے گھر واپس آتے ہیں، جو راج کمار کو مردہ سمجھتی ہیں۔بالی ووڈ کے زیادہ تر گانوں کی طرح، “اچھا صلہ دیا ” کی میوزک ویڈیو میں کہانی کے درمیان ڈانس کٹس دکھایا گیا ہے جہاں نورا فتحی ایک سجیلے سیاہ لباس میں گانے کی دھن پر چلتی ہے، جب کہ راج کمار راؤ کو رسی سے باندھا ہو ا ہے اور مارا جا رہا ہے۔