نیٹ فلکس شائقین کے لئے خوش خبری، پہلی پاکستانی ویب سیریز متوقع

نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کونشر کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی صحافی حسن کاظمی نے ٹوئٹر پر خبر دی ہے کہ نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو نشر کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ بالآخر نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو منظوری دے دی ہے۔

اس ویب سیریز کے 3 سیزن ہیں اور ہر ایک سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہے، جس کا بجٹ بھی بہت بڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں