ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن کپتانی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

نکولس پورن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نکولس پورن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی ،میں کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقا کے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لیے وقت دینا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز جمی ایڈمز کا کہنا ہے کہ میری نکولس پورن سے بات ہوئی ہے وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں