رضوان کا T20 ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈیبیو، ریکارڈ بنادیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈیبیو پر 81 رنز اسکور کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

محمد رضوان گلمورگن کے خلاف میچ میں سیسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے ناقابل شکست 81 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل عمر اکمل نے 2015 میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبیو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں