ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل ان کا ملک ارجنٹائن کےلیے آخری میچ ہوگا۔
فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ ان کے ملک کے لیے آخری میچ ہوگا۔
لیونل میسی رواں سال اکتوبرمیں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکےہیں جس کی تصدیق انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جیت کے بعد دوبارہ کی ہے۔
اکتوبر میں ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔ تاہم اب انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل ہی انکی انٹرنیشنل گیم کا آخری میچ ہوگا۔
میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022میں سب سے زیادہ پچیس میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ فائنل کھیل کر میسی سب سے زیادہ چھبیس میچ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔
انہوں نے ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔