ملائیشیا کی ایک خاتون وزیر نے مردوں کو ضدی بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ملائیشیا کی خاتون وزیر برائے خانگی امور و سماجی امور سیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فام انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مردوں کو مشورہ دیا کہ اپنی ضدی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔
وزیر برائے خانگی امور کا کہنا تھا کہ اگر بیویاں بات چیت کے ذریعے سمجھانے پر اپنے رویے سے باز نہ آئیں تو پہلے انہیں 3 روز کے لیے چھوڑ دیں، اگر پھر بھی بیوی اپنی ضد پر اڑی رہے تو مرد سختی کے لیے اس پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے۔
اس بیان کے بعد ملائیشیا میں خواتین کی جانب سے ناصرف غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے بلکہ سیتی زیلا محمد یوسف کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔