بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی والد پر غصہ ہونے کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ گاڑی سے اترے تو بیٹے کا موڈ خراب تھا، اس دوران اداکار نے تیمور کو سمجھانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
تیمور علی خان نے اپنے والد کو آہستہ سے ہاتھ مار کر بھی اپنا غصہ ظاہر کیا، بعد ازاں سیف علی خان مسکراتے ہوئے بیٹے کے ساتھ چل پڑے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ کرینہ کپورنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سیف علی خان نے تیمور کو اتنا بگاڑ دیا کہ کبھی کبھی وہ پریشان کرتا ہے۔
انٹرویو میں کرینہ کپور نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں بہت سخت نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں کافی پر سکون اور ٹھنڈے مزاج کی ہوں لیکن مجھے کچھ اور نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا کیونکہ سیف نے تیمور کو اتنا خراب کیا ہے کہ یہ مجھے کبھی کبھی پریشان کرتا ہے۔