کنگنا رناوت کی زندگی کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک انتہائی زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ریئلٹی شو کے دوران اپنی زندگی کے سب سے بڑے اسکینڈل کے بارے میں تفصیلات بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتھک روشن کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ماضی میں کسی شادی شدہ مرد کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں جو ان کی زندگی کا سب سے بڑا اسکینڈل بھی بنا تھا، اکثر لڑکیوں کو شادی شدہ مرد پسند ہوتے ہیں اور وہ ان کی طرف راغب بھی ہوتی ہیں، یہ میں اپنا ذاتی تجربہ بتا رہی ہوں۔

کنگنا نے بتایاکہ شادی شدہ مرد زیادہ ذمے دار ہوتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے ارد گرد کی صورت حال کو جس طرح لے کر چلتے ہیں کم عمر لڑکیاں اس سے متاثر ہوتی ہیں، ایسے مرد اپنے آپ کو مظلوم بھی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی شدہ مرد یہ کہانی سناتے ہیں کہ وہ شادی کرکے کہاں پھنس گئے ہیں اور یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں نئی لڑکی ہی بیوی سے بچا سکتی ہے لیکن جب ان کی بیوی کی سنو تو کان سے خون نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں