جسٹن بیبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے آج ہونے والے شو کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے کوویڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد اپنے امریکی دورے کی کچھ تاریخیں ملتوی کردی ہیں۔
بیبر نے اتوار کو لاس ویگاس میں اپنے “جسٹس ورلڈ ٹور” کے ایک حصے کے طور پر پرفارم کرنا تھا، لیکن اس شو کو ان کے مثبت کورونا ٹیسٹ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کا آغاز 18 فروری سے سان ڈیاگو سے ہوا تھا۔
جسٹن بیبر نے اپنے اس ورلڈ ٹور سے دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور کرمنل جسٹس کے قوانین میں اصلاحات کے بارے میں آگاہی کی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار کا یہ ورلڈ ٹور 2020 میں شیڈول کیا گیا تھا جو عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔