اداکارہ ایمبرہرڈ نے سابق شوہرجونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا کیس ہارنے کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ میں فیصلے پر انتہائی مایوسی کا اظہارکیا ہے۔
امریکی عدالت نے ہتک عزت کیس میں ہالی ووڈ اداکارکی سابقہ اہلیہ کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے جونی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔جیوری نے گزشتہ روزسنائے جانے والے فیصلے میں کہا کہ ایمبرہرڈ جانی ڈیپ کو ڈیڑھ کروڑ ڈالرہرجانہ ادا کریں کیونکہ انہوں نے سابقہ شوہرکو اس مقدمے مں بدنام کیا ہے۔
چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے ایمبرہرڈ کے حق میں بھی فیصلہ سناتے ہوئے جونی کو انہیں 20 لاکھ ڈالرادا کرنے کا حکم دیا ، ایمبرنے جونی کے وکیل پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی ہتک عزت کی وجہ بنے۔
عدالتی فیصلے سے غیرمطمئن ایمبرنے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کہا کہ جتنی مایوسی میں نے آج محسوس کی اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، میں دل شکستہ ہوں کہ اتنے زیادہ ثبوت بھی طاقت اوراثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی تھے۔
ایمبرکے مطابق وہ اس حوالے سے اوربھی زیادہ ناامید ہیں کہ یہ فیصلہ دوسری خواتین کے لیے کیا معنی رکھتا ہے، یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔
https://twitter.com/realamberheard/status/1532083776741842945?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1532083776741842945%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40000974
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں پُریقین ہوں جونی کے وکیل جیوری سے آزادیٔ اظہار کے اہم مسئلے اور ثبوتوں کو نظر انداز کروانے میں کامیاب ہوگئے جو کہ ایسے تھے کہ ہم لندن میں جیت گئے تھے۔
ایمبرکے مطابق ، ’میں کیس ہارنے پر غمزدہ ہوں لیکن اس سے بھی زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ امریکی ہونے کے باجود میں نے کھل کر اورآزادانہ بات کرنے کا حق کھو دیا ہے۔
ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کی ملاقات سال 2011 میں فلم ’ دی رم ڈائری ’ کے سیٹ پرہوئی تھی، دوستی کے بعد دونوں 2015 میں ایک ہوئے اور یہ شادی صرف 2 سال چلنے کے بعد 2017 میں طلاق پرختم ہوئی۔