ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 180 رنز کا ہدف دیدیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر179 رنز بنائے، ایرون فنچ 63 رنزبناکر نمایاں رہے، اسٹوائنس 35 اور مچل مارش 28 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
پیر کو برسبین میں ہونے والے میچ آئرش ٹیم کے کپتان اینڈی بال بیرین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ڈیوڈ وارنر3 اور گلین میکسویل 13رنزبناسکے، بیری میکارتھی نے3اور جوش لٹل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
گروپ 2 میں آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 3،3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔
آسٹریلیا اور آئرلینڈ اپنے تین، تین میچز کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیموں کو صرف ایک ایک میچ میں کامیابی ملی ہے، ایک، ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا جبکہ دونوں کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔