ایران نے یوکرین بحران کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہےکہ یوکرین امریکا کے پیدا کردہ بحرانوں کا ہی شکار ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہےکہ یوکرین میں جنگ کے خاتمےکی حمایت کرتے ہیں، لیکن مسئلےکی جڑ کی نشاندہی ہونی چاہیے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا ہے کہ امریکاپر اعتماد کرنا ایک غلطی ہے۔