آئی پی ایل پر کورونا کا حملہ، ٹوئیٹر پر ’کینسل آئی پی ایل‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کورونا وائرس کی زد میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپٹلز کے ایک غیر ملکی کھلاڑی سمیت مزید دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد فرنچائز میں کورونا کیسز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

نئے کیسز کیپٹلز کے اگلے میچ سے دو دن قبل سامنے آئے ہیں جو پنجاب کنگز کے خلاف پونے میں شیڈول ہے۔

ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ آیا یہ میچ کورونا سے متاثر ہوگا یا نہیں لیکن کیپٹلز کی ٹیم مینجمنٹ نے آج پونے کا طے شدہ سفر منسوخ کر دیا ہے اور تما م افراد کو قرنطینہ میں جانے کا کہا گیا ہے۔

کورونا مثبت کیسز آتے ہی ٹوئیٹر پر ’کینسل آئی پی ایل‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں شائقین مزاحیہ میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔

https://twitter.com/SijuMoothedath/status/1516005113428537348?s=20&t=JcLLbKT70Phw6rfe9fLm8w

اپنا تبصرہ بھیجیں