ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈ 15.5 کی نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کردی ہیں۔ اس سے قبل ایپل کی جانب سے 15.4 آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کی گئی تھی۔
ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق عالمی ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس کے انعقاد سے قبل ہی نئے آنے والے آئی پیڈ، آئی فون اور میک کی اپ ڈیٹس جاری کردی گئی ہیں.
اپیل کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹس جاری کرنے کا مقصد نئے آنے والے آئی پیڈ او ایس 15.5 اور آئی فون آئی او ایس 15.5 کی تشہری مہم چلانا ہے۔
گیجٹ 360 ڈاٹ کام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نئی اپ ڈیٹ میں کچھ اضافی تبدیلیاں بھی لائی گئی ہیں اور آپریٹنگ سسٹم میں چند چھوٹے فیچرز کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ آئی ایس او 15.5 اور آئی پیڈ او ایس 15.5 کیلئے یہ نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس آئی فون 6 اور بعد میں آنے والے آئی پیڈ، آئی پیڈ ایئر اور آئی پیڈ منی جن کا تعلق جنریشن 7 سے ہے، کارآمد ثابت ہونگی
رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی تبدیلی پوڈ کاسٹ ایپلیکیشن میں کی گئی ہے، اب اس کی تبدیل شدہ سیٹنگ کی وجہ سے صارفین پوڈ کاسٹ ایپی سوڈز کی تعداد سیٹ کر سکتے ہیں، جنھیں آئی پیڈ یا آئی فون پر اسٹور کیا جا سکتا ہے، یہ نئی سیٹنگ ڈیوائس پر ذخیرہ شدہ پرانے پوڈ کاسٹ کو ڈیلیٹ کر دے گی، تاکہ فون پر ایپی سوڈز کی تعداد کو برقرار رکھا جا سکے۔
والٹ پر ایپل پے کیش والے حصے میں اب الگ الگ ‘ریکوئسٹ’ اور ‘سینڈ’ کے بٹن ہوں گے، اس سے صارف کے لیے کیش سنبھالنا آسان ہو جائے گا۔ آئی پیڈ او ایس 15.5 میں ‘یونیورسل کنٹرول’ کا فیچر آخر کار بیٹا مرحلے سے باہر آ گیا ہے، آئی پیڈز کیلئے یہ ایک زبردست اپ ڈیٹ ہے، اس اپ ڈیٹ (یونیورسل کنٹرول) کے ذریعے آپ صرف ایک ماؤس یا ٹریک پیڈ کے استعمال سے مختلف میکس اور آئی پیڈز کنٹرول کر سکیں گے۔
اس نئے آئی او ایس 15.5 میں ایکسٹرنل لنک اکاؤنٹ انٹائٹلمنٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا، اس نئے فیچر کی مدد سے صارف اپنے اکاؤنٹ اور دیگر چیزوں کو منظم کرنے کے لیے بیرونی ویب سائٹ کا لنک شامل کر سکے گا۔
ایپل نے ایک نیا فیچر یہ بھی متعارف کرایا ہے جو کچھ میڈیا کو فوٹو میموریز پر ‘پاپ اپ’ ہونے سے روکتا ہے، مثال کے طور پر اگر آپ اپنے گھر جیسے کسی مقام کو حساس مقامات میں سے ایک کے طور پر ٹیگ کرتے ہیں، آپ کو ایپل کی فوٹو میموریز پر اس مقام کی تصاویر نظر نہیں آئیں گی۔
ایپل نے گانے کے پلے بیک کی رفتار کو منظم کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی میوزک ایپلی کیشنز (ایپل میوزک کے علاوہ) فراہم کر دی ہیں، ای پی آئی کو آئی ایس او 15.4 میں سے ہٹا دیا گیا تھا، تاہم اب یہ پھر شامل کر دیا گیا ہے۔ ان معمولی فیچر اپ ڈیٹس کے علاوہ، آئی ایس او اور او ایس 15.5 میں چند سیکیورٹی فیچرز بھی صارفین کیلئے رکھے گئے ہیں، تازہ ترین اپ ڈیٹ میں 25 سے زیادہ سیکیورٹی اصلاحات کی گئی ہیں اور ان کی تفصیل ایپل کی آفیشل سیکیورٹی سپورٹ سائٹ پر دی گئی ہے۔
نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے آپ اپنے آئی پیڈ یا آئی فون کے آپشن میں موجود سیٹنگز میں جائیں اور وہاں موجود سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کا بٹن دبا کر اسے اپ ڈیٹ کریں۔ یہ تمام اپ ڈیٹس آئی او ایس 15 اور آئی پیڈ او ایس 15 کیلئے جاری کی گئی ہیں۔
میک مشین کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کیلئے مشن میں موجود سیٹنگز میں جا کر آپ اپنی مشین کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ایپل کو ایپس کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کے نظام کے اثر سے اپنے آپ کو نکالنے اور ڈویلپرز کو کمپنی کو 30 فیصد کمیشن کی ادائیگی کے بغیر سبسکرپشن لینے اور ایپ میں خریداری کو فعال کرنے کی اجازت دینے پر ریگولیٹری دباؤ کا سامنا ہے۔
اگرچہ اس میں سے بہت کچھ ابھی تک عمل میں ہے اور صارفین کے ساتھ ساتھ ڈویلپرز کے لیے بھی دستیاب ہونا باقی ہے، امکان ہے کہ تازہ ترین آئی او ایس کی ریلیز نئی خریداری کے تناسب کو بڑھانے کیلئے مفید ثابت ہونگی.