میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ اب این ایف ٹی کی مارکیٹ میں بھی قدم رکھنے والی ہے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے سے ڈیجیٹل کلیکشن کی آزمائش امریکا سے تعلق رکھنے والے کچھ کریٹیرز اور کلکٹرز سے شروع ہوگی جو انسٹاگرام پر این ایف ٹیز شیئر کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی این ایف ٹی کو پوسٹ یا شیئر کرنے پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔
این ایف ٹی یا نان فلیجل ٹوکن حالیہ برسوں کے دوران ڈیجیٹل دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہوئے ہیں جو بلاک چین میں محفوظ ایسا ڈیجیٹل ڈیٹا ہوتا ہے جو اصل مالک آن لائن فروخت کرتا ہے۔
آسان الفاظ میں یہ ڈیجیٹل فوٹوز، ویڈیوز اور آڈیو فائلز ہوتی ہیں جن کو کسی آرٹ کلیکشن کی طرح فروخت کیا جاتا ہے مگر این ایف ٹیز کو کسی نیلام گھر کی بجائے آن لائن نیلام کیا جاتا ہے۔
NFTs on Instagram 🎉
This week we’re beginning to test digital collectibles with a handful of US creators and collectors who will be able to share NFTs on Instagram. There will be no fees associated with posting or sharing a digital collectible on IG.
See you next week! ✌🏼 pic.twitter.com/VuJbMVSBDr
— Adam Mosseri (@mosseri) May 9, 2022
میٹا کی جانب سے این ایف ٹیز کی مارکیٹ میں قدم رکھنے کا اعلان کچھ ماہ پہلے کیا گیا تھا اور اب سب سے پہلے انسٹاگرام سے اس کا آغاز ہورہا ہے۔
مارچ 2022 میں ایک خطاب کے دوران میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران این ایف ٹیز کو اپنی ایپس میں لائیں گے ۔
این ایف ٹیز ایک کلیکشن کی شکل میں بھی ہوسکتی ہیں یا ایک تصویر یا ویڈیو وغیرہ، جن کی قیمت چند سو سے ہزاروں ڈالرز کی ہوسکتی ہے بلکہ نایاب ہونے کی صورت میں لاکھوں کروڑوں ڈالرز میں بھی فروخت ہوسکتی ہیں۔