بھارتی آل راؤنڈر سریش رائنا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اعلان بھارتی کرکٹر نے خود اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے کیا
ٹوئٹر پر 35 سالہ بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ اپنے ملک کیلئے کھیلنا اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات رہی ہے، انہوں نے بی سی سی آئی، یو پی سی اے کرکٹ، چنئی آئی پی ایل، سر راجیو شکلا سمیت اپنے تمام مداحوں کا شکریہ کرتے ہوئے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔
It has been an absolute honour to represent my country & state UP. I would like to announce my retirement from all formats of Cricket. I would like to thank @BCCI, @UPCACricket, @ChennaiIPL, @ShuklaRajiv sir & all my fans for their support and unwavering faith in my abilities 🇮🇳
— Suresh Raina🇮🇳 (@ImRaina) September 6, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا نے ٹیم سلیکشن میں نظر انداز ہونے اور آئی پی ایل میں خریدار نہ ملنے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، رائنا کی اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز نے بھی ان کے لیے بولی نہیں لگائی۔