بھارتی فوجیوں کی واٹس ایپ گروپ کے ذریعے حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہو گیا۔
تین سال پہلے کی بات ہے بھارتی بحریہ کے کچھ اہلکاروں کو اسمارٹ فون استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
وجہ یہ تھی کہ بھارتی بحریہ کے یہ اہلکار سوشل میڈیا پر خواتین کا روپ دھارے چند ایجنٹوں کے جال میں پھنس گئے تھے۔
وہ تو تھا تین سال پہلے کا واقعہ اس اب ایک بار پھر کچھ ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کو بھارتی میڈیا میگا سکیورٹی بریچ قرار دے رہا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ فوج کے اعلیٰ افسروں نے پابندی کے باوجود اپنا وٹس ایپ گروپ بنایا اور اس گروپ میں دفاعی حکمت عملی پر آزادانہ تبادلہ خیال کرتے رہے۔
بھارتی فوجی افسروں کی طرف سے وٹس ایپ گروپ بنائے جانے کے انکشاف کے بعد انٹیلی جنس میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کہیں حساس معلومات کسی دوسرے ملک کے ہتھے تو نہیں چڑھ گئیں؟ کیونکہ تحقیقات کے مطابق اس وٹس ایپ گروپ میں کچھ غیرملکیوں کی بھی موجودگی پائی گئی ہے۔
واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، افسروں کو چودہ سال تک قید ہو سکتی ہے۔