بھارت کی بولڈ ماڈل عرفی جاوید کو دبئی میں عوامی مقام پر نامناسب لباس میں ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید کو دبئی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک عوامی مقام پر سوشل میڈیا کے لئے ویڈیو بنارہی تھیں اور اس موقع پر ان کا لباس نامناسب تھا اور دبئی میں عوامی مقامات پر لباس کا ایک خاص ضابطہ رائج ہے۔
دبئی کی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی ہے، اب تک ان کی رہائی عمل میں نہیں آئی۔
عرفی جاوید اپنے غیر روایتی اور بولڈ فیشن کے ملبوسات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے دبئی میں ہیں، جہاں وہ مختلف مقامات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی تھیں۔