لوگ کہتے تھے میں ہیروئن جیسی نہیں دکھتی، مادھوری

خوبصورت مسکراہٹ والی صدابہار بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہےکہ انہیں وہ وقت آج بھی یاد ہےکہ جب لوگ کہتے تھے میں ہیروئن جیسی نہیں دکھتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سب کے دلوں پر کئی سالوں سے راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کیا کہ لوگ کہا کرتے تھے کہ میں ہیروئن جیسی نہیں دکھتی، مجھ میں ویسی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے کافی مشکلات کا سامنا ہوا، میری عمر اور ظاہری شخصیت کی وجہ سے لوگ کہتے تھے کہ تم بہت چھوٹی ہو اسی لیے ہیروئن نہیں لگتیں، لوگ افسانوی باتیں کرتے ہیں اور خود سے ہی اخذ کرلیتے ہیں کہ ہیروئن کیسی ہونی چاہیے۔

بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ خاصی باہمت خاتون تھیں جو ہمیشہ کہتی تھیں کہ بیٹا تم محنت کرو اور اچھا کام کرو، لوگ خود بخود تمہیں پہچانیں گے، جب بھی کامیابی ملی لوگ دیگر سب خامیاں یا چیزیں فراموش کردیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں