قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلش کاؤنٹی میں جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس تھا۔
لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاؤنٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔
قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گراؤنڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔
جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا لیکن انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اس لیے ان کے ساتھ بولنگ کرنا بہت اچھا لگا۔
"This one is pretty 𝓼𝓹𝓮𝓬𝓲𝓪𝓵 for me" 🌟@RealHa55an reflects on taking 6-47 on home debut and playing alongside @jimmy9 👏
🌹 #RedRoseTogether pic.twitter.com/Hx3cqCjLK4
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 21, 2022
یاد رہے کہ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔