عازمین حج کیلئے سعودی منظور شدہ کرونا ویکسین لازمی قرار

اسلام آباد: سعودی عرب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہر عمر کے عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی نے ترجمان مذہبی امور کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہو گا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق تمام عازمین حج روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

ذرائع کے مطابق مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سعودی منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں