گال ٹیسٹ: پاکستان کو 342 رنز کا ہدف

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف ملا ہے۔

سری لنکا پہلی اننگز میں 4 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔

میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے تھے جبکہ چوتھے روز محض 8 رنز کا اضافہ کر سکی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جنہوں نے بالترتیب 64 اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5 اور یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں