سابق کرکٹرز کا شین وارن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

آسٹریلوی لیجنڈری اسپنر شین وارن کی اچانک موٹ کی خبر سن کر قومی کرکڑز سمیت دنیا بھر کی کرکٹنگ کمیونٹی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شین وارن کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، وہ بہترین کرکٹر کے ساتھ بہترین انسان بھی تھے۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شین وارن بہت اچھے کرکٹر اور انسان تھے، وہ بڑے بالر ہونے کے باوجود عبدالقادر سے سیکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شین وارن عبدالقادر کے بہت بڑے فین تھے، ان کی وجہ سے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم اوپر آئی تھی۔

سابق بیٹر عامر سہیل نے کہا کہ شین وارن کے ساتھ دوستی تھی، ان کے انتقال کی خبر سن کرافسوس ہوا، وہ ایک بہترین بالر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شین وارن نے پوری دنیا کے بلے بازوں کو مصیبت میں ڈالے رکھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا نے آج لیگ اسپن میں یونیورسٹی کا درجہ رکھنے والے بولر کو کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ابتدائی کرکٹنگ کیرئیر کے دوران میں شین وارن کو فالو کرتا تھا، ان کے خلاف کھیلنا میرے لیے اعزاز تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں