امریکا نے فٹ بال میں جنسی امتیاز کا خاتمہ کرتے ہوئے مرد و خواتین کھلاڑیوں کو یکساں معاوضے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکہ کی یو ایس سوکر فیڈریشن نے بدھ کے روز انقلابی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مردوں اور خواتین کی قومی فٹ بال ٹیموں کو نئے معاہدوں کے تحت مساوی تنخواہ ملے گی جس میں ورلڈ کپ کی انعامی رقم کی غیر معمولی تقسیم ہے۔
امریکی فٹ بال کے صدر سنڈی پارلو کون نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے۔
سنڈی پارلو کون نے کہا کہ ان معاہدوں نے یہاں امریکہ میں فٹ بال کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے اور یہ پوری دنیا میں کھیلوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سب سے پہلے فیڈریشن اور اس کی سینئر قومی ٹیموں کے درمیان طے پانے والے تاریخی اجتماعی سودے بازی کے معاہدوں کو دیکھا جائے گا.
پھر اس کے بعد یو ایس سوکر میچ کی تنخواہ میں اضافے اور ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے اشتراک کے ساتھ ساتھ اسپانسرشپ اور نشریاتی سودوں کے ذریعے اپنے اعلی کھلاڑیوں کو لاکھوں ڈالر مزید تقسیم کرتا ہے۔