قطرمیں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کی قطر آمد کا سلسلہ جاری جبکہ دفاعی چیمپیئن فرانس کی ٹیم دوحہ پہنچ گئی ہے۔
ٹورنامنٹ میں فرنچ ٹیم کی نظریں ٹائٹل کے دفاع پرمرکوز ہیں، جبکہ فرانس کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 22 نومبرکوآسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔
📸 Team photo before take-off for the 𝙒𝙤𝙧𝙡𝙙 𝘾𝙪𝙥!🌍 #FiersdetreBleus
𝘛𝘩𝘪𝘯𝘬𝘪𝘯𝘨 𝘰𝘧 𝘊𝘩𝘳𝘪𝘴𝘵𝘰𝘱𝘩𝘦𝘳 💙 pic.twitter.com/nDuWGNuYib
— French Team ⭐⭐ (@FrenchTeam) November 16, 2022
خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا آغاز اتوار سے قطرمیں ہونے جارہا ہے۔
دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کےعالمی میلے کا 1930 سے 2018 تک 21 بارانعقاد ہوچکا ہے اور برازیل نے سب سے زیادہ 5 بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
Les Bleus have arrived in Doha! 📍https://t.co/FfzAV4F6Qs
— French Team ⭐⭐ (@FrenchTeam) November 16, 2022
اس کے علاوہ جرمنی اوراٹلی نے 4،4 ٹرافی اٹھائی، یوراگوئے، ارجنٹائن اورفرانس 2،2 بار ورلڈ چیمپیئن بنے چکے ہیں، جبکہ انگلینڈ اوراسپین کے حصے میں ایک ایک ٹائٹل آیا۔
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی 1986کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف ہینڈ آف گاڈ گول کیلئے استعمال ہونے والی فٹبال 2.4 ملین ڈالرمیں نیلام ہوئی۔ میراڈونا نے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل میں دو ناقابل یقین گول کرکے انگلینڈ کوشکست دی تھی۔