قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ کے گروپ ایف کے میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
بیلجیئم کی جانب سے میچ کے 44 ویں منٹ میں بیشوائی نے گول اسکور کیا اور ٹیم کو برتری دلائی۔مقررہ وقت تک یہ برتری برقرار رہی۔
یوں بیلجیئم نے کینیڈا اور صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسپین نے کوسٹاریکا کو آؤٹ کلاس کردیا، حریف کو سات صفر سے مات دی جبکہ ایشین سپر پاور جاپان کی ٹیم نے یورپی ہیوی ویٹ ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی۔