دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے چینی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انٹری دے ڈالی۔
میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس فیس بک اور ٹوئٹر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
Hadn’t noticed twitter also joined tiktok pic.twitter.com/RO35VJ6EMA
— Matt Navarra (I quit X. Follow me on Threads) (@MattNavarra) March 13, 2022
ٹک ٹاک پر فیس بک کے اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی ہے جبکہ یہ اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے اور اسے اب تک 26 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کر چکے ہیں۔
فیس بک کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ لوگ تنہائی کی بجائے اکٹھے زیادہ کام کرسکتے ہیں۔
بائیو میں گوگل پلے اسٹور پر فیس بک ایپ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد فالورز ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیا گیا۔