دبئی کا پھولوں سے سجا اور مہکتا ہوا میریکل گارڈن ایک بار پھر عوام کیلئے کھلنے کے لیے تیار ہے۔
اپنے رنگوں اور زبردست بناوٹ سے تیارے کیے گئے مجسموں سمیت پھولوں کی بھرمار والا جادوئی گارڈن ایک بار پھر 10 اکتوبر کو عوام کو خوش آمدید کہے گا۔
یہ اس میریکل گارڈن کا 11 واں سیزن ہے جب کہ اس سے قبل اسی سال گرمیوں کے موسم میں اس گارڈن نے خوب توجہ سمیٹی تھی اور اب یہ جادوئی گارڈن موسم سرما میں عوام کیلئے کھولا جارہا ہے۔
اس گارڈن کو جادوئی بنانے کیلئے رنگ برنگے 150 ملین پھول ہر سال کھلتے ہیں اور یہ گارڈن 72 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
اس گارڈن کو مزید دلکش بنانے میں آرٹسٹ نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس نے مختلف اقسام کے مجسموں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس گارڈن میں مزید نئی تخلیقات کی گئی ہیں جو آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔
انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بڑوں اور بزرگ افراد کیلئے 75 درہم کا ٹکٹ ہے جب کہ 3 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کا 60 درہم اور 3 سال سے کم بچے فری میں اس گارڈن کی خوبصورتی سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔