سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ جوکووچ نے 10ویں مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
میلبرن کے روڈ لیور ارینا میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا فائنل سربیا کے نوواک جوکووچ اور یونان کے اسٹیفنوس سٹسیپاس کے درمیان کھیلا گیا۔
جوکووچ شروع سے ہی حریف پر ہاوی رہے، پہلا سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا سیٹ سنسنی خیز رہا تاہم جوکووچ نے ٹائی بریکر پر 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔
سربین اسٹار نے تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ بھی ٹائی بریکر پر 6-7 سے جیت کر ریکارڈ دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اس جیت کے ساتھ نوواک جوکووچ کی مجموعی گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد رافیل نڈال کے برابر یعنی 22 ہوگئی ہے۔