لاہور۔12 جنوری، 2023۔۔ خطے میں انجینئرنگ سروسز فراہم کرنے والے سرکردہ ادارہ،ڈیسکون انجینئرنگ نے خلیجی ممالک میں آؤٹ سورس مینٹیننس اور ٹرن اراؤنڈ مینجمنٹ سروسز کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے معروف گلوبل انجینئرنگ اور پروجیکٹ کمپنی KBRکے ساتھ معاہدہ کرلیاہے۔
ڈیسکون کے چیئرمین تیمور داؤد اور KBRمیں سسٹین ایبل ٹیکنالوجی سلوشنز کے صدر جے ابراہیم نے دبئی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، معاہدہ کا مقصد دونوں کمپنیوں کی باہمی مہارت کو خلیجی ممالک تک بڑھانا ہے۔
یہ شراکت داری ڈیسکون اور KBRدونوں کمپنیوں کو انڈسٹریل سروسزکے لیڈرز کے طورپر مضبوط کرے گی تاکہ کلائنٹ اپنے آپریشنل اخراجات کو ان کی مشترکہ طاقت کی مدد سے توازن میں لاسکے۔ ڈیسکون کی گلف کوآپریشن کونسل(GCC) کے ممالک میں پہلے سے موجودگی اور ڈیجیٹل سالوشنز میں KBRکی نمایاں پہچان کی بدولت اثا ثوں کی دستیابی اورساکھ کو بہتر بنایا جاسکے گا۔
اس اہم پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے، ڈیسکون کے چیئرمین تیمور داؤد نے کہا کہ،”ڈیسکون خلیجی ممالک کے شعبہ انجینئرنگ میں بہت بڑا مقام رکھتاہے اور خطے کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ KBR کے ساتھ یہ معاہدہ ہمیں پہلے سے موجودہماری مہارت کو بڑھانے اور تیز رفتار ترقی حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سیکھنے میں مدد دے گا۔“
کے بی آر کے سسٹین ایبل ٹیکنالوجی سالوشنز بزنس کے صدر مسٹر جے ابراہیم نے کہا کہ،”سال 2021ء میں قطر میں آوٹ سورس مینجمنٹ سروسز فراہمی کے بعدہ یہ معاہدہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے ہم پر بھروسہ کی علامت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ہماری اس شراکت داری کی کامیابی کی بھی نشاندہی کرتاہے۔“
ڈیسکون محفوظ اور معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور KBR کے ساتھ ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے یہ پیش رفت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیسکون انجینئرنگ، خلیجی ممالک میں گزشتہ چالیس سال سے مضبوط قدموں کے ساتھ اپنے کسٹمر بیس کو استوار رکھے ہوئے ہے، جس سے خطے کے متعدد صنعتی شعبوں کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔