دپیکا نے پرکشش نظر آنے کیلئے کتنی سرجری کروائیں؟ اداکارہ نے سچ بتادیا

بالی ووڈ کی صف اول کی خوبرو اداکارہ و ماڈل دپیکا پڈوکون کا کہنا ہےکہ انہوں نے پرکشش نظر آنے کیلئے آج تک کوئی سرجری نہیں کروائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے آغاز میں ملنے والے کار آمد اور بدترین مشوروں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے ’چھاتی‘ کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔

دپیکا پڈوکون نے اس مشورے کو بدترین قرار دیتے ہوئے شکر ادا کیا کہ انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں