سعودی انتباہ کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

لندن: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے تیل تنصیبات پر حملے اور سعودی عرب کی جانب سے سپلائی میں تعطل آنے کے انتباہ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حملے کو تیل کی عالمی سطح پر ترسیل کے لیے خطرہ قرار دیا تھا جس کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔

برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6.1 فیصد اضافے کے بعد 114.55 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 5.5 فیصد منہگا ہوکر 110.48 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلندی پر پہنچ چکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں