چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
چین کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب شنگھائی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس پر چین نے شہر میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی حکام کے مطابق شنگھائی میں 9 روز کے لیے دو مراحل میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔
شہر کے مشرقی حصے میں 28 مارچ سے یکم اپریل جب کہ مغربی حصے میں یکم سے 5 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
لاک ڈاؤن کے دوران اس دوران شہر میں تمام لوگوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے جائیں گے.
اس دوران شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ معطل اور فیکڑیاں بند رہیں گی جب کہ دفتری امور گھر سے انجام دیئے جائیں گے۔
شہر کی مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وبائی بیماری کی روک تھام کے لیے حکام سے مکمل تعاون کریں۔
واضح رہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت انتہائی سختی سے کام لیتی ہے۔ چند کیسز سامنے آنے پر ہی شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر لاک ڈاؤن لگادیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل کورونا وائرس کی شناخت بھی چین سے ہی ہوئی تھی۔