دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 21 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 42 کروڑ42 لاکھ 72 ہزار 806 ہوگئی امریکہ 7 کروڑ84 لاکھ 79 ہزار 134 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جبکہ بھارت 4 کروڑ28 لاکھ 38 ہزار524 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 82 لاکھ 18 ہزار 180 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 45 ہزار 580 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 87 لاکھ 35 ہزار 911 ، روس میں 1 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار 762 اور جرمنی میں 1 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار 353 تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی میں 1 کروڑ35 لاکھ 4 ہزار 485 تک پہنچ گئی ہے۔ اور اٹلی میں 1 کروڑ 24 لاکھ 69 ہزار 975 مصدقہ کیسز ہیں۔