کورونا وائرس امریکا کی لیبارٹری میں تیار ہوا، امریکی پروفیسر کا دعویٰ

امریکا کے نامور معیشت دان پروفیسر جیفری ساکس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی تجربہ گاہ سے نکلا تھا۔

امریکی پروفیسر جیفری ساکس کے مطابق وائرس امریکا کی بائیو ٹیکنالوجی لیب میں تیار کیا گیا۔ پروفیسر جیفری ساکس کورونا وائرس کی وبا پر دو سال سے تحقیق کررہے تھے۔

یہ وائرس پھیلانے کے حوالے سے امریکا اور چین ایک دوسرے پر الزامات لگاچکے ہیں۔ چین ووہان شہر میں لیب سے وائرس لیک ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کرچکا ہے۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں کے تحقیقی پیپرز میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی شہادت نہیں ملی کہ کورونا وائرس کسی لیبارٹری کا تیار کردہ ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ووہان لیب سے لنک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں